Wednesday May 22, 2024

اب ذرا ایوان چلا کر دکھائو مسلم لیگ (ن)بھی اٹھ کھڑی ہوئی خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری کے بعد حکومت کو ایسی دھمکی کہ عمران خان بھی گھبرا جائیں گے

اب ذرا ایوان چلا کر دکھائو مسلم لیگ (ن)بھی اٹھ کھڑی ہوئی خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری کے بعد حکومت کو ایسی دھمکی کہ عمران خان بھی گھبرا جائیں گے

اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن ) کی پارلیمانی پارٹی نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو ایوان کی کاروائی نہیں چلنے دیں گے۔ حکومت معیشت سمیت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے، اب تک کوئی پالیسی نہیں دی جاسکی۔بدھ کو مسلم لیگ (ن ) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں مسلم لیگ (ن) نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو ایوان کی کاروائی نہیں چلنے دیں گے۔ حکومت معیشت سمیت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے، اب تک کوئی پالیسی نہیں دی جاسکی۔ بدھ کو اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق حکومت روزگار کی جگہ لوگوں کو بیروزگار کررہی ہے، پچاس لاکھ گھر بنانے کے بجائے لوگوں کے بنے بنائے گھر ملبے کا ڈھیر بنارہی ہے، غربت ختم کرنے کے بجائے افراط زر میں اضافہ کرچکی ہے، ہر وعدے میں جھوٹی ثابت ہونے والی حکومت انتقام کے پیچھے چھپ رہی ہے۔ نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے قوم کو اندھیروں اور سی این جی قطاروں سے نجات دلائی تھی، یہ عمل ریورس ہورہا

FOLLOW US