Tuesday May 21, 2024

تحریک انصاف کی اہم شخصیت کو پچاس کروڑ روپے ادا کرنے کا نوٹس

تحریک انصاف کی اہم شخصیت کو پچاس کروڑ روپے ادا کرنے کا نوٹس

کراچی (آئی این پی ) میئر کراچی وسیم اختر نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان پر ہتک عزت کا دعوی کرتے ہوئے قانونی نوٹس بھیج دیا ، معافی نہ مانگنے کی صورت میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کو 50 کروڑ روپے ہرجانہ بھرنا ہوگا۔ تفصیلات میئر کراچی وسیم اختر نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان پر ہتک عزت کا دعوی کرتے ہوئے قانونی نوٹس بھیج دیا جس میں ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔نوٹس کے مطابق معافی نہ مانگنے کی صورت میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کو 50 کروڑ روپے ہرجانہ بھرنا ہوگا۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ تجاوزات ہٹانا وسیم اختر کا ذاتی فیصلہ نہیں بلکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے، خرم شیر زمان کے بیانات سے میئر کراچی کے کردار پر ملکی اور عالمی سطح پر نقصان پہنچا ہے۔

FOLLOW US