Tuesday May 21, 2024

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کا برطانوی شہزادے ہیری کی بیوی میگھن مارکل سے ایک ایسا تعلق جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا تفصیلات جان کر آپ بھی چونک جانے پر مجبور ہوجائیں گے

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کا برطانوی شہزادے ہیری کی بیوی میگھن مارکل سے ایک ایسا تعلق جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا تفصیلات جان کر آپ بھی چونک جانے پر مجبور ہوجائیں گے

نیویارک (آئی این پی )دنیا کی سب سے بڑی اور معتبر سرچ انجن گوگل نے سال 2018 میں پاکستان کے اندر سرچ کی جانے والی 10 بڑی شخصیات کی فہرست جاری کردی جس میں خاتون اول بشریٰ عمران اور برطانوی میگھن مارکل سب سے آگے رہیں۔گوگل یہ فہرست ہر سال کے آخری مہینے کے وسط تک جاری کرتا ہے۔گوگل نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے تمام ممالک کی فہرست بھی جاری کرتا ہے۔گوگل جہاں سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے، وہیں 10 بڑے مسائل اور فلموں کی فہرست بھی جاری کرتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی سارا سال 5 ایسی شخصیات کو بھی آن لائن تلاش کرتے رہے، جن کا تعلق پاکستان سے نہیں تھا۔پاکستانی جن غیر ملکی شخصیات کو آن لائن تلاش کرتے رہے، ان میں بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی، برطانوی شہزادے ہیری سے رواں برس شادی کرنے والی اداکارہ میگھن مارکل، ہولی وڈ اداکار سیلویسٹر اسٹالون اور بولی وڈ اداکارہ سونالی باندرے شامل ہیں۔پاکستانی جن شخصیات کو تلاش کرتے رہے، ان میں سے 2 شخصیات کا تعلق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ہے۔ بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی اگرچہ پاکستان میں گوگل پر تلاش کی جانے والی 10 ویں شخصیت رہیں، تاہم وہ

بھارت میں رواں برس یاہو پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت رہیں۔پاکستانی اداکارہ و ماڈل اقرا عزیز اگرچہ رواں برس اپنے ڈراموں اور دیگر شوبز مصروفیات کی وجہ سے خبروں میں نہیں رہیں، تاہم پاکستانی لوگ انہیں تلاش کرتے رہے۔حیران کن طور پر پاکستان مسلم لیگ ن (پی این ایل این) کے رہنما حنیف عباسی ان 10 شخصیات میں وہ پہلے سیاسی شخص ہیں، جنہیں رواں سال پاکستان میں گوگل پر تلاش کیا جاتا رہا۔ عقیدے کی بنیاد پر تنازع سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے ہٹائے گئے اقتصادی کونسل کے رکن عاطف میاں یوں تو خبروں میں بھی رہے، تاہم وہ گوگل پر تلاش کیے جانے کے حوالے سے سنی لیونی اور اقرا عزیز سے بھی آگے رہے۔ بولی وڈ اداکارہ سونالی باندرے یوں تو رواں برس کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے خبروں میں بھی رہی، تاہم وہ پاکستان میں تلاش کی جانے والی شخصیات میں کئی پاکستانی شخصیات سے بھی آگے رہیں۔ہولی وڈ کی شہرہ آفاق فلم ریمبو سے شہرت حاصل کرنے والی سیلویسٹر اسٹالون بھی پاکستان میں زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں رہے۔رواں برس ان پر خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ، صحافی و اینکر ریحام خان یوں تو سال بھر ہی خبروں میں رہی، تاہم وہ گوگل پر تلاش کیے جانے کے حوالے سے وزیر اعظم کی حالیہ اہلیہ اور خاتون اول کو مات دینے میں ناکام رہیں۔گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع رواں برس علی ظفر کے ساتھ تنازع کی وجہ سے خبروں میں رہیں اور وہ پاکستان میں رواں برس آن لائن تلاش کی جانے والی تیسری بڑی شخصیت بھی رہیں۔ہولی وڈ اداکارہ میگھن مارکل نے رواں برس مئی میں برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کی اور وہ اس وجہ سے عالمی توجہ کا مرکز بھی بنیں۔دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی عوام بھی میگھن مارکل کے بارے میں رواں برس کے آغاز تک خاص معلومات نہیں رکھتا تھا۔خاتون اول بشری بی بی اگرچہ رواں برس کے ابتدائی ایام میں عمران خان سے شادی کرنے کے حوالے سے خبروں میں رہیں۔تاہم پاکستانی عوام آن لائن انہیں سب سے زیادہ تلاش کرتے رہے۔بشری بی بی جو میڈیا کے سامنے انتہائی کم آتی ہیں، لوگ ان سے متعلق گوگل کی مدد سے معلومات حاصل کرتے رہے اور انہوں نے آن لائن تلاش کیے جانے کے حوالے سے اپنے شوہر سمیت سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

FOLLOW US