Wednesday May 1, 2024

خواجہ سعد رفیق کے گرفتاری کے فوری بعدنوازشریف کس سے ملنے پہنچ گئے دھماکے دار تفصیلات جاری

خواجہ سعد رفیق کے گرفتاری کے فوری بعدنوازشریف کس سے ملنے پہنچ گئے دھماکے دار تفصیلات جاری

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہباز شریف سے ملاقات کر کے خواجہ برادران کی گرفتاری پر بات چیت کی،ملاقات میں دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔ بدھ کو منسٹر انکلیو اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان خواجہ برادران کی گرفتاری اور حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ ملاقات میں نیب مقدمات اور اس حوالے سے جاری کارروائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کے اجلاس کے فیصلوں سے نواز شریف کو آگاہ کیا جب کہ مسلم لیگ (ن)کے تنظیمی معاملات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے بعد شہباز شریف نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ملاقات میں اہلخانہ اور نیب کیسز سے متعلق بات چیت ہوئی ۔

FOLLOW US