Wednesday May 1, 2024

کس موجودہ وفاقی وزیر کی لندن میں جائیداد نکل آئی نیب کو کیا کام کرنے کو کہہ دیا گیا ، کپتان کےلئے بھی بڑا جھٹکا

کس موجودہ وفاقی وزیر کی لندن میں جائیداد نکل آئی نیب کو کیا کام کرنے کو کہہ دیا گیا ، کپتان کےلئے بھی بڑا جھٹکا

لندن (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی لندن میں جائیدادوں کا انکشاف کرتے ہوئے چیئرمین نیب سے اپیل کی ہے کہ وہ فیصل واوڈا سے ان جائیدادوں کے متعلق تحقیقات کریں‘ یہ جائیدادیں چائنہ کٹنگ‘ منی لانڈرنگ اور بھتے کے پیسے سے بنائی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نے لندن میں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے پاکستانی قوم سے وعدہ کیا تھا کہ میں حقائق سے پردہ اٹھائوں گا۔ آج لندن میں اس جگہ کھڑا ہوں جو یہاں کی سب سے مہنگی ترین جگہ ہائیڈ پارک ہے اور یہ جگہ وزیراعظم عمران خان کی اے ٹی ایم مشین جس کا نام فیصل واوڈا

ہے اس کی ملکیت ہے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ اس پراپرٹی کی قیمت کم از کم چار ملین پائونڈز ہے جس کا مالک وفاقی وزیر فیصل واوڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نے عمران خان سے این آر او حاصل کرکے اور ان کی پشت پناہی سے پاکستان کے غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر یہ سب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراپرٹی چائنہ کٹنگ کراچی اور منی لانڈرنگ کرکے بنائی گئی ہے۔ عابد شیر علی نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ بھی فیصل واوڈا کی سات اور پراپرٹیز ہیں جو انہوں نے چائنہ کٹنگ اور کراچی کے لوگوں سے بھتہ وصول کرکے بنائی ہیں۔ انہوں نے کہا میں چیئرمین نیب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی آنکھیں کھولیں اور اس چور سے رسیدیں لیں۔ (

FOLLOW US