Wednesday May 1, 2024

دستخط آپس میں ملتے نہیں تھے۔، پتہ بھی غلط لکھا ہوا تھا نیب کی جرح کے دوران گواہ نے کیا کچھ اگل ڈالا سعد رفیق کے بعد مسلم لیگ (ن) کو ایک اور جھٹکا لگ گیا

دستخط آپس میں ملتے نہیں تھے۔، پتہ بھی غلط لکھا ہوا تھا نیب کی جرح کے دوران گواہ نے کیا کچھ اگل ڈالا سعد رفیق کے بعد مسلم لیگ (ن) کو ایک اور جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(آئی این پی ) سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ نعیم اللہ پر جرح مکمل کرلی گئی، گواہ نے کہا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ اکا ئو نٹ فارم پر دستخط ایک جیسے نہیں تھے، اکا ئو نٹ فارم پر ایڈریس بھی غلط لکھا ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر

نے کی۔سماعت میں تینوں شریک ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضوی عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت میں استغاثہ کے گواہ نعیم اللہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، گواہ نعیم اللہ کا تعلق نجی بینک سے ہے۔ گواہ نے بینک اکانٹس کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کیا۔وکیل صفائی کی جانب سے گواہ نعیم اللہ پر جرح مکمل کرلی گئی۔ دوران جرح گواہ نے کہا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ اکا ئو نٹ فارم پر دستخط ایک جیسے نہیں تھے، اکا ئو نٹ فارم پر ایڈریس بھی غلط لکھا ہوا تھا۔گزشتہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر نے اسحق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحق کی جائیداد نیلامی کے خلاف درخواست پر جواب جمع کروایا تھا، درخواست پر جرح وقت کی کمی کے باعث نہ ہوسکی۔احتساب عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

FOLLOW US