Tuesday April 30, 2024

شہریو ں تیا ری کر لو ! کل الیکشن کا میدان سجے گا ، پو لنگ صبح 8 سے شا م 5 بجے تک ہو گی

شہریو ں تیا ری کر لو ! کل الیکشن کا میدان سجے گا ، پو لنگ صبح 8 سے شا م 5 بجے تک ہو گی

لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 168 میں ضمنی الیکشن کا میدان کل سجے گا۔پی پی 168 میں مسلم لیگ نواز کے رانا خالد قادری اور تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ پولنگ کل صبح آٹھ بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔پی پی 168 میں 1 لاکھ 26 ہزار 9 سو 12 ووٹرز رائے حق دہی استعمال کریں گے۔ حلقے میں 73 ہزار 7 سو 24 مرد ووٹرز جبکہ 53 ہزار 1 سو 88 خواتین ووٹ کاسٹ کریں گی۔ حلقے میں کل 83 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گے ہیں۔ 16 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ حساس پولنگ سٹیشنز پر رینجرز کے دستے تعینات کیے جائیں گے۔ پی پی 168 کے ضمنی الیکشن کے دوران حلقہ میں مقامی تعطیل ہوگی۔

FOLLOW US