Tuesday April 30, 2024

تحریک انصا ف کیلئے بڑا سرپرائز عمران خان کے انتہائی قریبی دوست زلفی بخاری کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا ، عدالت نے حکم جا ری کر دیا

تحریک انصا ف کیلئے بڑا سرپرائز عمران خان کے انتہائی قریبی دوست زلفی بخاری کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا ، عدالت نے حکم جا ری کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلہ سنایا۔زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فاضل بینچ نے 4 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔واضح رہےکہ زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔پی ٹی آئی کی حکومت سے قبل وہ عمران خان کے ہمراہ عمرے پر روانہ ہو رہے تھے کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے امیگریشن حکام نے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔زلفی بخاری کا نام آف شور کمپنیوں کے باعث پاناما لیکس میں بھی آیا ہے، جس پر نیب میں ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں وہ کئی بار نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں۔

FOLLOW US