Wednesday May 1, 2024

اسحا ق ڈار کےلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی سابق وزیر خزانہ کے خلاف نیب سے بڑی خبر آگئی

اسحا ق ڈار کےلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی سابق وزیر خزانہ کے خلاف نیب سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (آئی این پی ) نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثا ثہ جات ریفرنس میں نیا پراسیکیوٹر تعینات کر دیا، افضل قریشی اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں پیش ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثا ثہ جات ریفرنس میں نیب نے نیا پراسیکیوٹر تعینات کر دیا ہے ، عمران شفیق کی جگہ اب افضل قریشی اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں پیش ہوں گے ۔ افضل قریشی نیب لاہور میں فرائض سرا نجام دے رہے ہیں وہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی نمائندگی کر چکے ہیں، عمران شفیق کے مستعفی ہونے پر افضل قریشی کو ریفرنس کا پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا ہے ۔

FOLLOW US