Tuesday May 21, 2024

کل چھٹی کااعلان ہوگیا

کل چھٹی کااعلان ہوگیا

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں کل بروز جمعرات کو ضمنی الیکشن ہوگا۔ پی پی 168 لاہور میں تحریک انصاف کے اسد کھوکھر اور مسلم لیگ ن کے رانا خالد کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ الیکشن کمیشن نے پی پی 168 لاہور میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے حلقہ میں سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔جبکہ الیکشن کمیشن نے مقررہ وقت کے بعد مہم چلانے والے امیدواروں کیخلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے۔ تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر، مسلم لیگ ن کے رانا خالد قادری سمیت11امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں 2018 میں پی پی 168 لاہور سے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے امیدوار محمد فیاض بھٹی کو شکست دی تھی۔ تاہم بعد ازاں خواجہ سعد رفیق نے ضمنی الیکشن کے دوران قومی اسمبلی کی نشست پر فتح حاصل کرکے پی پی 168 کی صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی تھی۔ ‎

FOLLOW US