Tuesday May 21, 2024

وزیرخزانہ کوخو دکشی کرنے کا مشورہ! اسد عمر کویہ مشورہ عمران خان کے کس قریبی دوست نے دیا؟ جانئے

وزیرخزانہ کوخو دکشی کرنے کا مشورہ! اسد عمر کویہ مشورہ عمران خان کے کس قریبی دوست نے دیا؟ جانئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی عوام نے تحریک انصاف کی حکومت سے بہت امیدیں لگائی تھیں تاہم پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہی ڈالر کی قیمت بلنند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد حکومت پر شدید تنقید بھی کی گئی اور کہا گیا اسد عمر ایک ناکام منسٹر ثابت ہوئے ہیں اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اسد عمر کو تو

خود کشی کر لینی چاہئیے۔ڈالر کہاں سے کہاں پہنچ گیا نہ پٹرول مل رہا ہے اور نہ ہی ملک میں کوئی پیسہ آیا ہے۔اس کے علاوہ بھی کئی سیاسی مبصرین کی طرف سے اسد عمر پر تنقید کی جاتی ہے،پچھلےکچھروزسے یہ خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ وزیراعظم عمران خان اسد عمر سے استعفیٰ لے لیں گے۔سینئر تجزیہ کارمحمد مالک نے وزیرخزانہاسد عمر سے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم سے آپ کو ڈانٹ پڑی؟ کہ اسد عمر میں کیا سوچ رہا ہوں اور کیا ہورہا ہے؟ جس پر وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ ابھی تک توڈانٹ نہیں پڑی، لیکن کچھ لوگوں کی یہ خواہش ہوسکتی ہے۔صحافیوں کو پتا ہونا چاہیے کہ میرے اور جہانگیرترین کے درمیان چپقلش کی خبر کہاں سے نکلی اور کیوں چلائی گئی۔ وزیراعظم کے ترجمان اور مشیر خاص نعیم الحق کی جانب سے وزیر خزانہ اسد عمر کی تبدیلی کی خبروں سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ نعیم الحق کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اسد عمر کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور ان کی معاشی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر اور ان کی معاشی ٹیم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں معاشی ٹیم نے پرفارم کیا جس کا انہیں اسپیشل کریڈٹ دینا چاہتا ہوں۔

FOLLOW US