شہباز شریف کا نواز شریف کے فیصلے پر تحفظات کا اظہارآئیندہ انتخابات سے متعلق نواز شریف کا بڑا فیصلہ،پارٹی ٹکٹ دینے کااختیار لاہور آئیندہ انتخابات سے متعلق نواز شریف کا بڑا فیصلہ،پارٹی ٹکٹ دینے کااختیار مریم نواز کو دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئیندہ انتخابات سے متعلق نواز شریف نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔اور پارٹی ٹکٹ دینے کا اختیار اپنی
صاحبزادی مریم نواز کو دے دیاہے۔لیکن نواز شریف کے چھوٹے بھائی اور وزیر اعلی پنجاب نے شہباز شریف نے نواز شریف کے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اور اپنے تحفظات ایاز صادق اور سعد رفیق کے زریعے نواز شریف تک پہنچائے ہیں ۔نواز شریف نے مشاورت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔جس کے بعد اس فیصلے پر پارٹی اجلاس بھی ہو گا۔کچھ روز قبل نواز شریف نے سینٹ کی تمام زمہ داریاں مریم نواز کو سونپنے کا اعلان کیا تھا ۔جس کے بعد سینٹ انتخابات کی ٹکٹیں دینے کا اختیار بھی مریم نواز کو مل گیا۔اور سینٹ انتخابات کے اہم فیصلے بھی مریم نواز کے ہاتھوں ہونے لگ گئے۔نواز شریف کا یہ فیصلہ یقیناًمریم نواز کا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش ہے۔مریم نواز کے سیاسی فیصلوں پر پارٹی بھی متفق ہو گئی تھی۔لیکن اب نواز شریف نے قومی اسمبلی کے اختیارات بھی اپنی صاحبزادی مریم نواز کے سپرد کر دئیے ہیں۔اس سے قبل معروف صحافی شاہد مسعود بھی اس بات کا دعوی کر چکے ہیں کہ پارٹی قیادت کی تمام ذمہ داریاں شہباز شریف یا کسی اور کو نہیں بلکہ مریم نواز کو سونپی جائیں گی اور نواز شریف نے آزاد کشمیر میں جلسے کے دوران مریم نواز کو دیگر رہنماؤں سے قبل تقریر کرنے کی تلقین کر کے سب کو واضح پیغام بھی دے دیا ہے۔