Saturday July 27, 2024

کراچی: انتظار احمد قتل کیس میں ایک اور لڑکی کی انٹری

کراچی میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکارو ں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان انتظار احمد کے کیس میں ایک اور لڑکی کی اینٹری ہوگئی ۔ انتظار والد اشتیاق احمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انتظار کی اپنی کلاس فیلوماہ رخ سے دوستی تھی اور ان کے درمیان افیئر چل رہا تھا ، ماہ رخ بھی انتظار سے بہت کرتی تھی اور اس نے مجھے بتایا تھا کہ وہ

کسی قیمت پر انتظار کو نہیں چھوڑے گی۔ اشتیاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ ماہ رخ اینٹی کار لفٹنگ سیل کے سابق ایس ایس پی مقدس حیدر کی بھتیجی ہے اور اس کے والد نے امریکہ سے کئی بار فون پر مجھے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ”آپ کو پتا ہے کہ میرا بھائی پولیس میں کس پوزیشن پر موجود ہے ؟ “۔ذرائع کے مطابق انتظار کے والد کی باتوں اور ماہ رخ کے اینٹی کار لفٹنگ سیل سے تعلق نے کیس کو نیا رنگ دیدیا ہے ۔‎

FOLLOW US