نارووال غریب انسان اپنے پیٹ کی آگ بُجھانے کے لیے کیا کچھ نہیں کرتا لیکن حال ہی میں نارووال میں ایک ماں نے پیٹ کی آگ بُجھانے کے لیے مُفلسی کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنی 12 سالہ بیٹی کو فروخت کردیا۔ مذکورہ خاتون نے باجوڑ ایجنسی کے ایک شخص صاحبزادہ خان سے 20 ہزار روپے اُدھار لے رکھے تھے۔ مزید اُدھار مانگنے پر جب صاحبزادہ خان
نے انکار کیا تو خاتون نے 35 ہزار روپے کے عوض اپنی بیٹی کو فروخت کر دیا۔ مذکورہ شخص بچی کو لے کر بذریعہ بس علاقہ سے باہر جا رہا تھا کہ پولیس نے بس کو روک پر حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔