بے وقوف کون ہے؟ بلاول بھٹو زرداری کا ووڈ رو ولسن تھنک ٹینک واشنگٹن میں خطاب،ٹرمپ کے جارحانہ ٹویٹس کا دلیل کے ساتھ جواب،امریکہ میں ہی امریکیوں کو شرمندہ کردیا

   
   

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدوں پر عسکریت پسندوں کے داخل ہونے کے الزامات کی تحقیقات کے لئے بین الاقوامی تعاون سے ایک قابل قبول طریقہ کار اختیار کرنے کی تجویز دی ہے جن سے ان الزامات کی تصدیق ہوسکے۔ ووڈ رو ولسن تھنک ٹینک واشنگٹن میں منگل کے روز

خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول نے کہا کہ یہ ایک پرساکھ اور قابل عمل طریقہ ہے جس سے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے بارے اور دہشتگردوں کے سرحد پار کرنے کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے یہ ایک قابل عمل تجویز ہے۔ ووڈرو ولسن انٹٹی ٹیوٹ کی اس تقریب میں سابق سفراء، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سابق افسروں، محققین اور جنوبی ایشیائی خطے میں امن اور سکیورٹی پر کام کرنے والے اسکالرز نے شرکت کی۔ ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر اور سابق سینیٹر اکبر خواجہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسی بھی قسم کے انتہاپسند اور عسکریت پسند جو اپنا سکیورٹی اور فارن پالیسی ایجنڈا آگے برھانا چاہتے ہیں وہ امن اور سکیورٹی کے لئے خطرہ ہیں اور انہیں کہیں بھی قدم جمانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کو ہر صورت میں ختم کیا جائے اور ان سے ہتھیار رکھوائے جائیں لیکن یہ اسی وقت ہو سکتا ہے جب پاکستان اور افغانستان دونوں رابطے میں ہو کر ایک پرساکھ اور قابل تصدیق طریقہ کار اختیار کریں ۔ بلاول بھٹو نے اپیل کی کہ تلخ ماضی کو بھلا دیں اور ان

چیلنجوں کا سامنا کریں جو ہماری بقا کے درپے ہیں۔ پاکستان اور مریکہ کے تعلقات کے بارے بھی بلاول بھٹو زرداری نے بات کی اور اس کے ساتھ ساتھ سول ملٹری تعلقات، جمہوریت،انسانی حقوق، پراسرار طور پر غائب کئے جانے والے افراد کا مسئلہ، پاکستان میں اائندہ ہونے والے انتخابات، قبائلی علاقوں میں اصلاحات، معاشی ترقی کی ضرورت اور عسکریت پسندی سے جامع بنیادوں پر لڑنے جیسے مسائل پر بھی بات کی۔ انہوں نے افغانستان میں مذہب کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور مذہب کے نام پر نان اسٹیٹ ایکٹرز کے ابھرنے کو سخت ترین اسٹریٹجک غلطی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی تباہ کن پالیسی کے مضمرات کو روکا جائے اور اس کے لئے انہوں نے سیاسی وژن اور مخلصانہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ اور اس کے لئے ہمیں اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا پڑے گا۔ صدر ٹرمپ کے کیے گئے ٹویٹس کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ٹویٹ سے درجہ

حرارت بڑھا اور کسی قسم کی خارجہ پالیسی پر سنجیدہ روشنی نہیں ڈالی گئی۔انہوں نے کہا کہ سخت رویہ اور جارحانہ دپلومیسی عقلمندانہ نہیں اور فارن پالیسی کے سنجیدہ مسائل ٹویٹس سے حل نہیں ہو سکتے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سامعین کو یاد دلایا کہ عسکریت پسند اور جہادی پیدا کرنے میں امریکہ بھی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وہ تصاویر دیکھی ہیں جن میں سابق جہادی کمانڈر وائٹ ہاؤس میں صدر ریگن کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اس تقریب میں ان جہادی کمانڈرز کو جارج واشنگٹن کے برابر درجہ دیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب انہی جہادیوں نے ان کے ملک اور خطے کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردئیے، جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف بن گئے
آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی سمری موصول، صدر عارف علوی کی ہنگامی حالت میں لاہور روانگی متوقع
عمران خان جنرل عاصم منیر کو کیوں پسند نہیں کرتے؟ علیم خان کی لیک آڈیو میں کیا دعویٰ کیا گیا ؟
لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ
صدر عارف علوی اہم تعیناتی کی سمری پر مجھ سے مشورہ کریں گے، عمران خان کا تہلکہ خیز بیان
فوج نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی فوج نے اپنا کتھارسز شروع کردیا ہے امید ہے سیاسی جماعتیں بھی ایسا ہی کریں گے۔
مشرقی پاکستان فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کو درپیش چیلنجر سے نہیں نکال سکتی
جعلی اور جھوٹا بیانیہ بنا کر ملک میں ہیجان کی کیفیت پیدا کی گئی کیا آپ سمجھتے ہیں کہ غیرملکی سازش ہواور فوج خاموش رہے گی؟
اپنے بیان پر 200 فیصد کھڑا ہوں،ثبوت بھی موجود ہیں میرے خیال سے اب ن لیگ کی جماعت ختم ہو چکی
عاصم منیر ، قمر جاوید باجوہ کی جگہ نئے آرمی چیف ہونگے سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ


پی ایس ایل 7: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
ملتان سلطان 10 18
لاہور قلندرز 10 12
پشاور زلمی 10 12
اسلام آباد یونائیٹڈ 10 8
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 8
کراچی کنگز 10 2

دلچسپ و عجیب
کوئٹہ کے شہری کے ہاں 60 ویں بچے کی پیدائش،ایک اورشادی کی خواہش،زوجہ کی تلاش جاری
زیادہ بال کس چیز کی نشانی؟ سائنس نے جسم پرگھنے بال والوں کو خوشخبری دے دی
سسرال سے پسند کا لہنگا نہ آنے پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا
دنیا کا 8 ارب واں بچہ۔کس وقت اور کس ملک میں پیدا ہو گیا؟جانیں دلچسپ خبر
ذہین افراد کو چیلنج : ٹیچر کی عینک ڈھونڈیے، 11سیکنڈ میں
اونٹ سانپ کھانے کے بعد روتا کیوں ہے ۔ اونٹوں کو کون سی خطرناک بیماری ہوتی ہے؟ اونٹوں سے متعلق ناقابل یقین معلومات

سپورٹس
فیفا ورلڈ کپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ، سعودی عرب نے ارجنٹینا کو شکست دے دی
شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن کامیاب، سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ پیغام جاری کر دیا
اس ملک کیلئے سب کچھ حاضر ہے،فائنل میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی
”بابر کواُلٹے سیدھے مشورے دینے والوں کو مشورہ ہے کہ آرام سے بیٹھیں “بابراعظم کے والد نے بیٹے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
ویرات کوہلی کی پاکستان میں شاپنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست: بھارتی کرکٹ بورڈ نے پوری سلیکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy