Tuesday September 17, 2024

ایسا لگتا ہے ریحام خان کیلئے عزت آنی جانی چیز ہے،فواد چوہدری کا انتباہ، پارٹی رہنماؤں کوعمران خان نے نئی ہدایات جاری کردیں

لاہور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ریحام خان کی کسی بھی بات کا جواب نہ دینے کی ہدایت کی ہے تاہم اگر ضرورت پڑی تو ضرور جواب دیا جائے گا ۔ یہاں گفتگو کرتے فواد چوہدری نے کہا کہ ریحام خان کو عزت کی کوئی پرواہ نہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ان کیلئے عزت آنی جانی چیز ہے ۔ وہ

جس طرح ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر باتیں کر رہی ہیں اس کے باوجود عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریحام خان کی کسی بھی بات کا جواب نہ دیں ۔ قیادت کے حکم پر جواب نہیں دیں گے لیکن اگر ضرورت پڑی تو ضرور جواب دیا جائے گا۔

FOLLOW US