Saturday July 27, 2024

زینب کے قاتل کو سر عام سزائے موت دینے اورنشان عبرت بنانے کی تیاریاں،پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرلیاگیا، زبردست اقدام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی کمسن زینب کے قاتل کو سر عام سزائے موت دینے کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل سے شرعی رائے مانگ لی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں زینب کے قاتل عمران علی کو سرعام سزائے موت دینے کے لئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے بل پیش کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ

نے عمران کو سر عام سزائے موت دینے کے مسئلے پر اسلامی نظریاتی کونسل سے شرعی رائے مانگ لی ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل نے معاملے پر غور کرنے کے لیے اجلاس آج جمعرات کو طلب کر لیا ہے جس میں سرعام سزائے موت پر اسلامی احکامات کا جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قصور میں سات سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ بچی کے قاتل عمران علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جسے سرعام سزائے موت دینے اور عبرت کا نشان بنانے کے مطالبات کیے جارہے ہیں۔

FOLLOW US