پرویزمشرف کو اہم سیاسی جماعت کی قیادت سنبھالنے کی دعوت دیدی گئی،وفاقی دارالحکومت میں طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیاریاں شروع

   
   

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ(اے پی ایم ایل ) نے وفاقی دارالحکومت میں طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف ویڈیو لنک کے ذریعہ جلسہ سے خطاب کریں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی ٹوٹ پھوٹ پر پرویز مشرف نے ایک دھڑ ے کی قیادت سنبھالنے کیلئے رفقاء سے مشاورت بھی شروع

کر رکھی ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں جلسے منعقد کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارتی کارکنان کو زیادہ سے زیادہ فعال کیا جائے۔ پارٹی کے رہنماء اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے 11 فروری کو اسلام آباد میں پاور شو متعارف کرانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ایف نائن پارک کے قریب کرکٹ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت بھی طلب کی ہے تاہم اب تک ضلعی انتظامیہ نے جلسہ کے لئے باقاعدہ اجازت نہیں دی ہے۔ ڈاکٹر امجد نے 11 فروری کو پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے جس میں ملک بھر سے سیاسی رہنماء شرکت بھی کریں گے۔ پارٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایم کیو ایمکی توڑ پھوڑ پر ایک مرتبہ پھر پارٹی راہنماؤں نے سابق صدر پرویز مشرف کو مسورہ دیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سنبھالی ہے تاکہ مہاجروں کو محب وطن قائد مل سکے۔ معلومات کے مطابق سابق صدر نے ابھی تک حامی نہیں بھری ہے تاہم انہوں نے قریبی رفقاء سے مشورے شروع کر رکھے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف

کو اگر گرین سنگل موصول ہوگیا تو پھر وہ باقاعدہ طورپر ایم کیو ایم کے سینئر راہنماؤں سے ملاقات کرکے انہیں اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے۔ اس حوالے سے موقف جاننے کیلئے پارٹی کے چیف آرگنائزر سید فقیر حسین بخاری سے رابطہ کیا تو انہوں نے 11 فروری کو پاور شوکرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پارٹی کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور یہ جلسہ صرف جڑواں شہروں کے کارکنان کا ہوگا اس میں ملک کے دیگر علاقوں سے عوام شرکت نہیں کریں گے۔ دوسری جانب انہوں نے سوال کے جواب میں بتایا کہ ایم کیو ایم سے مذاکرات کرنا بڑی بات نہیں ہے تاہم ایم کیو ایم کی شمولتی کے بارے میں انہیں کوئی معلوم نہیں ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
موجودہ قومی ٹیم اور 92 کے ورلڈکپ کی چیمپئن ٹیم میں حیران کن مماثلت، کیا ٹرافی بھی پاکستان آئیگی؟
چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 9درخواستوں پر کل فیصلہ سنایاجائے گا
بھارتی لڑکی پاکستانی بیٹر افتخار احمد کی محبت میں دیوانی ہو گئی، ویڈیو دیکھیں
شیخ رشید، فرح حبیب، عثمان ڈار کے مسنگ پرسن ہونے پر خاموشی ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر
محمد بن سلمان نے بچے کی خواہش پر اپنی مہنگی مرسڈیز تحفے میں دیدی
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
نواز شریف کے استقبال میں زیادہ بندے لانے والوں کیلئے دو ’ہونڈا 125‘ کا اعلان
ماہرہ خان کی آج شادی؟ خبریں گردش کرنے لگیں
پاکستانی روپے نے بہترین کارکردگی میں دنیا بھر کی کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
پیٹرول کی قیمت میں ناکافی کمی، نگران حکومت نےغریب عوام کی بجائے اصل میں کس کو نوازا؟


پی ایس ایل 8: پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچ پوائنٹ
لاہور قلندرز 5 10
ملتان سلطان 6 8
اسلام آباد یونائیٹڈ 5 6
کراچی کنگز 6 4
پشاور زلمی 5 4
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2

دلچسپ و عجیب
گھروں میں موجود سونے سے بھی زیادہ قیمتی دھات جس سے آپ لاعلم ہیں
دوست کیساتھ گفتگو میں مگن خاتون نے ائیر پوڈ کو ‘وٹامن کی گولی’ سمجھ کر کھا لیا
پاکستانی نوجوان نے 70 سالہ کینیڈین خاتون سے شادی رچا لی
دنیا میں وہ کون سی جگہ ہے جہاں ہیرے بکھرے پڑے ہیں!
کیا آپ اتنے ذہین ہیں کہ تصویر میں چھُپی گیند کو صرف 7 سیکنڈ میں تلاش کرسکیں؟
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 115 اضافی رنز کا ریکارڈ، کتنی وائیڈ بال پھینکی گئیں؟

سپورٹس
موجودہ قومی ٹیم اور 92 کے ورلڈکپ کی چیمپئن ٹیم میں حیران کن مماثلت، کیا ٹرافی بھی پاکستان آئیگی؟
بھارتی لڑکی پاکستانی بیٹر افتخار احمد کی محبت میں دیوانی ہو گئی، ویڈیو دیکھیں
پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچر ی بنانے کے بعد محمد رضوان کا بیان
بھارت میں قومی کرکٹ ٹیم کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر موجود فین سے پاکستانی جھنڈا چھین لیا گیا
نیپالی بیٹر نے ایسا ریکارڈ بنا ڈالا جو تاقیامت ٹوٹ نہیں سکتا
نیپال نے ٹی 20کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy