Saturday July 27, 2024

اسحاق ڈار نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ، اثاثہ جات کی تفصیلات بھی جمع کرادی،کتنی جائیداد اور پیسے کے مالک ہیں؟ حیرت انگیزانکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں جن کیساتھ30جون 2017ء تک ظاہر کئے گئے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی منسلک ہیں۔اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کیساتھ ظاہر کئے گئے اثاثہ جات میں 1988ء میں خریدی گئی گلبرگ میں واقع رہائشگاہ کی

مالیت 25لاکھ 58ہزار ہے۔اثاثہ جات کی تفصیلات کے مطابق بیگم کے 20تولے زیورات کی قیمت 6لاکھ 27ہزار ، گھڑیوں کی 4لاکھ 72ہزار اور پرائز بانڈزکی مالیت 94لاکھ 59ہزار روپے ہے۔اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹ میں 19کروڑ 97لاکھ روپے موجود ہیں جبکہ فرنیچر اوردیگر اشیاء کی مالیت 6لاکھ 87ہزار اوراسلحہ کی 23ہزار 800روپے ہے۔

FOLLOW US