Saturday July 27, 2024

عامر لیاقت کی میر شکیل الرحمن سے انتہائی عاجزی کے ساتھ ملاقات،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

عامر لیاقت کی میر شکیل الرحمن سے انتہائی عاجزی کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ایک نجی چینل پر بیٹھ کر جنگ اور جیو مخالف مہم چلاتے رہے ہیں جب کہ جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کے خلاف بھی بہت کچھ بولتے نظر آئے ہیں لیکن آج عامر لیاقت کی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر

وائرل ہو گئی ہے۔ جس میں وہ میر شکیل الرحمن سے بہت عاجزی کے ساتھ مل رہے ہیں ۔اور انتہائی عقیدت کے ساتھ ان کو سلام پیش کر رہے ہیں۔عامر لیاقت اس سے پہلے میر شکیل الرحمن کے خلاف ٹی وی سکرین پر بہت کچھ بولتے ہوئے نظر آئے ہیں۔میر شکیل الرحمان کو ملک دشمن اور غدار قرار دینے والے عامر لیاقت آج انہی کے قدموں میں جھک گئے ہیں۔عامر لیاقت کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر آتے ساتھ وائرل ہو گئی ہے جب کہ سوشل میڈیا صارفین اس تصویر پر دلچسپ قسم کے کمنٹ کر رہے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ کیا عامرلیاقت کو نئی نوکری کی تلاش ہے جو وہ میر شکیل الرحمان کے قدموں میں جھک گئے ہیں۔جب کہ ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کا کوئی ایک روپ نہیں ہے۔

FOLLOW US