مشال خان قتل کیس میں عدالت نے ایک ملزم کو سزائے موت کی سزا سنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق فیصلہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج فضل سبحان نے ہری پور جیل میں سنایا۔ عدالت نے مشال خان کیس میں زیر حراست ملزمان میں سے ایک ملزم کو سزائے موت کی سزا سنا دی۔ 5 ملزمان کو 25،25 سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا جبکہ دیگر 26 ملزمان کو
بری کر دیا گیا۔ کیس کی نو ماہ میں چھ دن تک سماعتیں ہوئیں جبکہ61میں سے58 زیر حراست ملزمان کو جج کے روبرو پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر ہری پور جیل اور عبد الولی خان یونیورسٹی میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ مشال خان کے والد لندن میں موجود ہیں اسی لیے وہ مشال خان قتل کیس کی سماعت میں شریک نہیں ہو سکے۔ یاد رہے کہ مشال خان قتل کیس کا فیصلہ تیس جنوری کو محفوظ کیا گیا تھا۔مشال خان عبد الولی خان یونیورسٹی میں جرنلزم کا طالبعلم تھا جسے توہین عدالت کے الزام میں لوگوں کے ایک مشتعل ہجوم نے گذشتہ برس بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔