پی ٹی آئی نے ریحام خان کے انٹرویو پر کوئی جواب نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے ریحام خان کے انٹرویو پر کوئی جواب نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پارٹی کو ریحام خان کے انٹرویو پر کوئی جواب نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔جب کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
پالیسی بن چکی ہے۔ اورعمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ریحام خان کے انٹرویو پر کوئی جواب نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریحام خان کو اپنی عزت کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور وہ یہ فیصلہ ک چکی ہیں کہ عزت آنی جانی چیز ہے۔یاد رہے کہ عمران کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عمران خان پر بھارتی میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں الزامات عائد کئے تھے اور کہا تھا کہ عمران خان نے مجھ سے شادی کو دو ماہ تک چھپائے رکھا۔تاہم عمران خان نے اس متعلق جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی ریحام خان کے خلاف کوئی بات نہیں کریں گے۔اور پارٹی رہنماؤں کو بھی اس متعلق کوئی جواب نہ دینے کی تاکید کی ہے۔