Tuesday September 17, 2024

ڈاکٹرعامر لیاقت حسین پر عائد پابندی کالعدم قرار ، نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کریں گے

اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان میں معروف اینکر پرسن اور مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو از خود نوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے۔ جس کے بعد ڈاکٹر

عامر لیاقت حسین پر پروگرام کرنے اور ٹی وی پر آنے پر عائد پابندی کالعدم قرار دے دی گئی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی نے عامر لیاقت کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے اور بیانات دینے سے متعلق دائ ایک درخواست پر سماعت کی تھی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر ٹی وی یا ریڈیو کے کسی بھی پروگرام میں شمولیت پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کسی ٹی وی ٹاک شو، ریڈیو پروگرام، حتیٰ کہ کسی اشتہار میں بھی ٹی وی پر نہیں آ سکتے۔

FOLLOW US