Wednesday January 15, 2025

حنیف عباسی نے 3اگست2017ء کو عمران خان سے متعلق کیا پیش گوئی کی تھی جو بالاخر سچ ثابت ہوگئی،’’کپتان ‘‘ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکالگ گیا،وہی ہواجس کاڈرتھا‎

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حنیف عباسی نے 3اگست2017ء کو عمران خان سے متعلق سب سے بڑی پیش گوئی کی تھی ، نجی ٹی وی سے گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا تھا کہ اس وقت سے ڈرو جب 2018ء میں ایک کتاب آئے گی، جب وہ کتاب آگئی تو پھر تمہاری کوئی بچت نہیں ہوگی، حنیف عباسی نے ایک محاورے کا استعمال کیا تھا کہ ’’ گھر کولگے گی آگ اسی

گھر کے چراغ سے ‘‘ ،اب آگے بالاخر وہ ہی ہوگیا جس کی حنیف عباسی نے پیش گوئی کی تھی ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال6اگست کی ریحام خان کی نجی ٹی وی کی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں انہوں نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کئے تھے اور کہاتھا کہ طلاق کے بعد ان کی بہت بے عزتی کی گئی ،قرآن پاک ہاتھ میں اٹھائے ریحام خان نے پریس کانفرنس میں کہاتھا کہ قرآن پاک ہاتھ میں اٹھاکر کہتی ہوں کہ میرا امیر مقام یا عائشہ گلالئی سے کوئی تعلق نہیں ،طلاق کے بعد مجھے کیوں پھنسایاجارہاہے، انہوں نے کہاتھا کہ میں سچ پر ہوں مجھے کوئی چیلنج نہیں کرسکتا مجھے کسی نے کتاب لکھنے کا نہیں کہا، میں حلفیہ کہتی ہوں کہ عائشہ گلالئی اور امیر مقام سے کوئی رابطہ نہیں، انہوں نے اسی پریس کانفرنس میں قرآن پاک ہاتھ میں اُٹھاکرکہاتھا کہ ان کا کوئی کتاب لکھنے کا ارادہ نہیں اور نہ ہی کسی نے ان کو کتاب لکھنے کا کہا ہے ، انہوں نے کہا کہنواز شریف اور شہباز شریف سمیت کسی نے کتاب لکھنے کا نہیں کہا لیکن اب افسوسناک طورپر ریحام خان کی قرآن پاک ہاتھ میں اُٹھا کر کی جانیوالی تمام باتیں غلط ثابت ہوگئی ہیں انہوں نے کتاب لکھنے کی بھی تصدیق کردی

ہے اور تو اور اپنے بیٹے کو بھی کتاب کے سلسلے میں وصیت کردی ہے کہ اگر میں دنیامیں نہ رہی تو میری سرگزشت کتاب کی صورت میں دنیا کے سامنے آنی چاہئے ، انہوں نے اپنی کتاب کے بارے میں بتایا ہے کہ میں نے ایک کتاب لکھ لی ہے جس میں ’’بہت سے لوگوں کاپول کھل جائے گا‘‘مجھے زبان کھولنے پردھمکیاں دی گئی ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ میں قوم کو ’’سچ‘‘ سے آگاہ کروں،سوشل میڈیا پر ان کے قرآن پاک ہاتھ میں اٹھاکر حلفیہ بیان کی ویڈیو زیر گردش ہے اور ان کے مقدس کتاب ہاتھ میں اٹھاکر جھوٹ بولنے کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔واضح رہے کہ حنیف عباسی نے کافی پہلے ہی ریحام خان کی جانب سے کتاب لکھے جانے کا انکشاف کردیاتھا۔‎

FOLLOW US