Saturday July 27, 2024

نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو الیکشن 2018کی مہم گرمانے کے لئے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عدلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی عدالت نے میری نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا ہے وقت ثابت کرے گا کے میرے خلاف سازش کی گئی لیکن حقیقت میں میرے نہیں بلکہ ملک کی ترقی کیخلاف سازش کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار نواز شریف نے وکلاء پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات میں کیا جہاں

پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز، مسلم لیگ ن کے خیبر پختونخواہمیں صدر امیر مقام،وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب اور آصف کرمانی سمیت دیگر رہنما موجود تھے ملاقات میں نواز شریف کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن 2018کی مہم گرمانے کے لئے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی اور اور سینٹ کے آئندہ الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم سمیت پارلیمانی بورڈ کے قیام پر بھی مشاورت کی گئی اس موقع پر نواز شریف نے گفتگو میں کہا کہ عوامی عدالت میں میری نااہلی کو مسترد کردیاہے۔

FOLLOW US