Saturday May 18, 2024

آصف علی زرداری اپنے مشن میں کامیاب۔۔۔پی ٹی آئی کے اہم اتحادی نے راہیں جدا کرنے کا عندیہ دے دیا

آصف علی زرداری اپنے مشن میں کامیاب۔۔۔پی ٹی آئی کے اہم اتحادی نے راہیں جدا کرنے کا عندیہ دے دیا

کراچی(ویب ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان اور تحریک انصاف کا اتحادخطرے میں پڑگیا جب کہ معاہدے پر عمل در آمد کی منتظراتحادی جماعت کا پیمانہ صبر لبریز ہونا شروع ہوگیا۔ایم کیوایم پاکستان نے تحریک انصاف سے کیے گئے معاہدے پرعمل در آمد کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کو ایک ما ہ میں,

رپو رٹ را بط کمیٹی کو پیش کر نی ہے اگرتحریک انصا ف کیے گئے معاہد ے پر عمل در آمد نہیں کر اتی تو پھر حکومت میں رہنے کا کو ئی جو از نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی را بط کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف سے تحریری معاہدے پر عمل در آمد کیلیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں فیصل سبز واری ، خواجہ اظہار الحسن اور خو اجہ نوید پر مشتمل ہو گی۔ایم کیوایم نے 3 رکنی کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ ایک ماہ میں تحریک انصا ف کی اعلیٰ قیا دت سے ملا قات کر کے ر پورٹ را بط کمیٹی میں پیش کی جا ئیذرا ئع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کی قیا دت تحریک انصا ف کی جانب سے کیے گئے معاہدوں پر عمل در آمد میں کوئی پیشرفت پر نہ ہو نے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی تحریک انصاف کی قیا دت سے و فا قی اور صوبا ئی سطع پر مذاکرات اور معاملے پر بات چیت کریں گی کمیٹی سرکا ری کوارٹرز ، انتخا بی نتائج ، حلقے کھولنے ، اور تحریری معاہد وں پر کی جا نے والی یقین دہا نیو ں پر با ت کی جا ئے گی۔

کمیٹی تحریک انصاف سے دوٹوک با ت کرے گی کہ اب تک لا پتہ کا رکنان کے حوالے سے کوئی کوئی پیشرفت نہیں ہو ئی ، حلقے کھولنے میں تحریک انصاف کی جانب سے ایم کیوایم کے مطالبے پر بھی کو ئی عمل در آمد نہیں ہو سکا ،ایم کیوایم کے دفتر اب تک نہیں کھولے جاسکے، رابط کمیٹی تین رکنی کمیٹی کو ٹاسک دیا ہے کہ سرکاری کوراٹرز کے مکینوں کے لیے تحریری طو رپر معاہد ہ کیاجائے تا کہ ان متاثرین کو بے دخل نہ کیاجائے۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم را بط کمیٹی کے بیشتر اراکین کی را ئے ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے کیے گئے تحریری معاہد ے پر عمل در آمد نہیں ہو رہا کراچی پیکیج پر بھی صرف بیانات آ رہے ہیں عملی طو ر پر کچھ نہیں ہورہا تو ایم کیوایم قیا دت دیگر آپشنز پر غور کرے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبرمیں اگر تحریک انصاف کی جانب سے تحریری معاہدوں پر عمل در آمد نہ ہو سکا تو ایم کیوایم را بط کمیٹی کی جانب سے بڑا فیصلہ متوقع ہے۔

FOLLOW US