Saturday May 18, 2024

حکو مت کی طر ف سے چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ، عوام کیلئے بڑی خو شخبری آگئی

حکو مت کی طر ف سے چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ، عوام کیلئے بڑی خو شخبری آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور میں 30 اکتوبر کو مقامی تعطیل کا اعلان، تعطیل حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق امام الاولیاء الشیخ السید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کا 975واں سالانہ عرس مبارک 28تا 30اکتوبر2018 ء منعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں 30 اکتوبر بروز منگل کو لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 11:00بجے دن رسم چادرپوشی سے ہوگا۔ اس کے بعد حسبِ روایت سبیل دودھ کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس سال محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کی جانب سے زائرین کے لیے لنگر اور عرس کی دیگر تقریبات اور انتظامات کے لیے مبلغ ایک کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکر ٹری اطہر مسعود، ڈی جی طاہر رضا بخاری اور ایڈ منسٹریٹر سکندر ذوالقرنین بھی موجود تھے۔

FOLLOW US