Saturday May 18, 2024

بہت بہت مبارک ہو: عمران خان کے دورہ سعودی عرب کی کامیابی کے بعد شاہ محمود قریشی نے کشمیر سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی

بہت بہت مبارک ہو: عمران خان کے دورہ سعودی عرب کی کامیابی کے بعد شاہ محمود قریشی نے کشمیر سے متعلق بڑی خوشخبری سنادی

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں رہا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے لیے سب متفق ہیں اور رہیں گے۔ دیکھنا یہ ہے کہ

مسئلہ کشمیرمیں رکاوٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر 3 جنگیں ہو چکی ہیں،ترکی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کےمؤقف کی تائید کی ہے جبکہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں ہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کیے جارہے ہیں۔ ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔ قوم سیاسی تفریق سے بالا تر ہوکر مسئلہ کشمیر پر متحد ہے۔پاکستان نے ہر فارم پر مسئلہ کشمیر کی آواز بلند کی ہے۔ اور پاکستانی میڈیا نے بھی بھرپور کردار ادا کیا ہے۔کشمیر کی آواز کی زندہ رکھنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔۔کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کو ایک دن عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ہم 50 لاکھ گھر بنارہے ہیں جو بڑا ہدف ہے اور اس کے لیے چین سے بھی سرمایہ کاری لائیں گے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہماری نوجوان آبادی ہے اور ہمیں نوکریوں کی ضرورت ہے، ہماری حکومت کی پالیسی سیدھی ہے، سرمایہ کاری اور کاروبار کے راستے میں جو رکاوٹیں ہیں انہیں دور کرنا ہمارا کام ہے کیونکہ کاروبار کرنا جتنا آسان ہوگا،

اتنی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی، اس سے روزگار بڑھے گا اور ہم لوگوں کو غربت سے نکال سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں میں چین جارہے ہیں، کوشش ہے کہ سی پیک کے نیچے بننے والے پراجیکٹ میں جوائنٹ ایڈونچر کیا جائے، اس سے پاکستان میں سرماریہ کاری ہوگی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چائنا سے ہمارا سرمایہ کاری اور کاروبار کا رشتہ سی پیک کے ذریعے آگے بڑھے گا، جو ہماری حکومت کا وژن ہے، پاکستان ایسا ملک بنے گا اس سے بیرون ملک نوکری کے لیے جانے والوں کو واپس بلائیں گے۔عمران خان نے مزید کہا کہ چین سے ہاؤسنگ کے شعبے پر بھی بات ہوگی، ہم عام انسانوں کے لیے 50 لاکھ گھر بنارہے ہیں جو بہت بڑا ہدف ہے تاکہ اسے آسان قسطوں پر دیں، اس کے لیے بھی سرمایہ کاری لائیں گے۔

FOLLOW US