Saturday May 18, 2024

اللہ تعالیٰ نے کپتان کی انگلی پکڑ لی۔۔۔ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے خطیر رقم کہاں سے آرہی ہے ؟ عمران خان نے قوم کو بڑی خوشخبری دے دی

اللہ تعالیٰ نے کپتان کی انگلی پکڑ لی۔۔۔ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے خطیر رقم کہاں سے آرہی ہے ؟ عمران خان نے قوم کو بڑی خوشخبری دے دی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ مکمل کرنے کے لیے بیرون ملک سے سرمایہ کاری لائیں گے،آئندہ ہفتے چین کا دورہ کرنے جا رہا ہوں، چین سے ساتھ مختلف منصوبوں پر بات چیت جاری ہے۔جتنی زیادہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری ہوگی اتنی ہی بیروز گاری ختم ہوگی، سرمایہ کاروں کے راستے کی تمام رکاوٹیں ختم کر دیں گے ، پاکستان میں سرمایہ کاروں کو خوش آمادید کہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چین گلاس مینوفیکچرنگ کمپلیکس کا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مشترکہ منصوبے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا،غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے تمام رکاوٹیں دور کر دی ہیں،جتنی زیادہ سرمایہ کاری آئے گی غربت میں کمی ہو گی،سی پیک کے تحت ہم ایسے مشترکہ منصوبے چاہتے ہیں،ملک میں نوجوانوں کو روزگار ملنے سے خوشخالی آئے گی ، چین کے ساتھ مشترکہ منصوبوں سے پاکستان میں بیروزگاری پر قابو پالیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جلد اتنی ترقی کر جائے گا کہ عوام کو روزگار کیلئے بیرون ملک نہیں جانا پڑیگا ،50لاکھ گھرمنصوبے کیلئے بیرونی سرمایہ کاری لائیں گے،آئندہ ہفتے اپنے دورہ چین کا منتظر ہوں، سرمایہ کاروں اور تاجروں کو بھی چین لے کر جاؤں گا۔

FOLLOW US