Saturday May 18, 2024

شیخ رشید کی درینہ خواہش پوری ہو گئی ۔۔۔ نیب کا شاہد خاقان عباسی کیخلاف بڑی کارروائی کرنے کا فیصلہ

شیخ رشید کی درینہ خواہش پوری ہو گئی ۔۔۔ نیب کا شاہد خاقان عباسی کیخلاف بڑی کارروائی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی اسکینڈل کیس پھر کھول دیا اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے ایل این جی اسکینڈل کیس دوبارہ کھول دیا اور نیب

راولپنڈی نے تحقیقات شروع کردیں ہے۔ نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو بھی بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزارت پٹرولیم کو خط لکھ دیا ہے ، جس میں متعلقہ وزارتوں سے ریکارڈ طلب کیا ہے۔خیال رہے اس سے قبل نیب کراچی نے کیس بند کردیا تھا۔ یاد رہے جون میں من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دینے کے الزام پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزرائے اعظم و دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی تھی۔ ترجمان نیب کے مطابق ملزمان پر من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا 15 سال کے لئے ٹھیکے دینے، مبینہ طور پر ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور حکومت میں سابق وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطرکے ساتھ ایل این جی درآمد کے معاہدے پردستخط کیے تھے، جس کے تحت پاکستان ہرسال قطر سے 3.75 ملین ٹن ایل این جی خریدے گا جو کہ پاکستان کی قومی ضرورت کا کل 20 فیصد ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزرائے اعظم میاں نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کے ریڈارپر آگئے، چیئرمین نیب نے انکوائری کی منظوری دے

دی. تفصیلات کے مطابق من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دینے کے الزام پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزرائے اعظم و دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی. چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں‌ یہ اہم فیصلہ کیا گیا. تمام ملزمان پراختیارات کے ناجائز استعمال اور قواعد کے برخلاف ٹھیکے دینے کا الزام ہے. ترجمان نیب کے مطابق ملزمان پر من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا 15 سال کے لئے ٹھیکے دینے، مبینہ طور پر ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے. سندھ کلچرل فیسٹیول 2014 میں قواعد کےخلاف ٹھیکے دینے پر سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، سابق سیکریٹری اور دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے. ترجمان نیب کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو 127 ملین روپے کا نقصان پہنچایا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور متعلقہ سیکریٹریز کے خلاف بھی انکوائری کی ہدایات کی گئی ہیں. اجلاس میں رمضان شوگرملز چنیوٹ انتظامیہ، سابق چیئرمین پورٹ ٹرسٹ احمد حیات، پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف بھی تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں. ترجمان کے مطابق ملزمان پر بڑے پیمانے پردھوکا دہی اور مشتبہ رقوم کی منتقلی کا الزام ہے، جن کی شفاف تحقیقات کی جائے گی۔

FOLLOW US