Sunday May 5, 2024

بریکنگ نیوز عثمان بذدار وزارت اعلیٰ کے منصب سے برخاست ؟؟؟؟ عمران خان کے سب سے قریبی شخص نے تہلکہ خیز دعویٰ کر ڈالا ۔۔ وجہ بھی بتا دی

بریکنگ نیوز عثمان بذدار وزارت اعلیٰ کے منصب سے برخاست ؟؟؟؟ عمران خان کے سب سے قریبی شخص نے تہلکہ خیز دعویٰ کر ڈالا ۔۔ وجہ بھی بتا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عثمان بذدار وزارت اعلیٰ کے منصب سے برخاست ۔۔ عمران خان کے سب سے قریبی شخص نے تہلکہ خیز انکشاف کر ڈالا ۔۔ وجہ بھی بتا دی ۔۔۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ میں یہ بات سمجھتا ہوں کہ عمران خان آصف علی زرداری اور نواز شریف سے اچھے حکمران ثابت ہوں گے، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان اداروں پر یقین رکھتے ہیں، حالانکہ انہوں نے کافی غلطیاں کی ہیں

جس کی وجہ سے اداروں کے قیام میں ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عمران خان کرپٹ نہیں ہیں ، نہ ہی ان پر آصف علی زرداری اور نواز شریف کی طرح کرپشن کے کوئی کیسز ہیں لیکن اس سب کے باوجود عمران خان کسی سمت کا تعین کرنے سے قاصر ہیں، ان میں فہم نہیں ہے، میں نے ہمیشہ عمران خان سے کہا کہ حکمران بننے کی تیاری کرو، لیکن اب بھی عمران خان پوری طرح اس اسٹیٹ آف مائنڈ میں داخل نہیں ہوئے، جو ایک حکمران کا ہونا چاہئیے۔ عمران خان کا لب و لہجہ کسی حکمران کا نہیں ہے۔ عمران خان نے اشارہ دیا کہ اس وقت پاکستان اقتصادی طور پر دشواری میں ہے اس کو کسی اور طریقے سے بھی کہا جا سکتا تھا لیکن عمران خان نے اس میں ملک میں ہونے والی کرپشن کا بھی تذکرہ کیا جو نہیں ہونا چاہئیے تھا ایسی باتیں ملک کے اندر کی جانی چاہئیں ملک سے باہر نہیں۔ ہارون الرشید نے کہا کہ عمران خان نے کسی قسم کی کوئی تیاری نہیں کی نہ ہی ان کی پارٹی کی کوئی تنظیم ہے۔
آج بھی ان کی تنظیم کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں ہے۔ انہوں نے الیکشن سے قبل بُرے سے بُرے لوگوں کو پارٹی میں شامل کر کے سمجھوتہ کر لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے افسران کا بہت بُرا انتخاب کیا ہے۔ دو وزرائے اعلیٰ کا انتخاب بھی بُرا کیا ہے۔ عثمان بزدار کبھی وزیراعلیٰ نہیں بن سکیں گے ، عمران خان کو اُن کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانا پڑے گا۔حالات کے

اپنے تقاضے ہوتے ہیں۔ ہارون الرشید نے کہا کہ جو شخص صحافیوں کی فہرست بناتا ہے اُس میں سے سینئیر صحافیوں کے نام صرف اس لیے کاٹ دیتا ہے کیونکہ اُسے وہ صحافی پسند نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ایک مزاج ہے کہ یہ لوگ خوش فہمی کی دنیا میں رہتے ہیں۔ میں اب بھی کہتا ہوں کہ پچھلی حکومتوں سے یہ حکومت بہتر ثابت ہو گی لیکن کس وقت کیا بات کہنی ہے اس بات کا فہم بالکل نہیں ہے۔

FOLLOW US