Sunday May 5, 2024

کیا سعودی عرب سے دی گئی امداد کافی ہے؟؟ سینئر ملکی سیاستدان کے انکشاف نے ہر ایک کو چونک جانے ہر مجبور کر دیا

کیا سعودی عرب سے دی گئی امداد کافی ہے؟؟ سینئر ملکی سیاستدان کے انکشاف نے ہر ایک کو چونک جانے ہر مجبور کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا محمد افصل نے سعودی عرب کی جانب ملنے والی 3 ارب ڈالرز کی امداد ناکافی قرار دیتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ حکومت کو جلد بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس بھی جانا پڑے گا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی سمت
نہیں ہے۔انہوں نے کہا سعودی عرب سے ملنے والے 3 ارب ڈالرز سے معاشی بحران حل نہیں ہوسکتا، کیونکہ یہ رقم تو صرف ایک ماہ میں ہی ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ جس وقت مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مدت ختم ہوئی تو ملکی معیشت بہت بہتر تھی، مگر اس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے پاس کوئی پالیسی ہی نہیں دکھائی دے رہی۔لیگی رہنما نے کہا کہ ابھی تک تو یہ بھی نہیں معلوم کہ موجودہ حکومت ترقیاتی کاموں کیلئے کیا منصوبہ بندی کر رہی ہے اور یقیناًعوام پھر یہی سوال کریں گے کہ وہ ساڑھے 18 ارب ڈالرز جو ہم چھوڑ کر گئے تھے اور پھر اب جو سعودی عرب سے امداد ملی وہ کہاں گئی؟رانا افضل کے مطابق حکومت کو ابھی آئی ایم ایف کے پاس بھی جانا ہوگا، کیونکہ جس طرح کے اخراجات ہیں، ان میں ملک کو اس بحران سے نکالنا اور آگے لے کر چلنا بہت مشکل ہوسکتا ہے۔

FOLLOW US