Sunday May 5, 2024

سعودی عرب نے ادھار تیل اور تین ارب ڈالر کے عوض کیا شرط عائد کی جنرل راحیل شریف کی ملازمت کا سعودی ریلیف سےکیا تعلق ہے کئی بار تیل مانگنے میں ناکامی کے بعد آخر کارکامیابی کی وجہ کیا ہے،اہم رپورٹ

سعودی عرب نے ادھار تیل اور تین ارب ڈالر کے عوض کیا شرط عائد کی جنرل راحیل شریف کی ملازمت کا سعودی ریلیف سےکیا تعلق ہے کئی بار تیل مانگنے میں ناکامی کے بعد آخر کارکامیابی کی وجہ کیا ہے،اہم رپورٹ

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ادھار تیل اور 3ارب ڈالر کی رقم کے بدلے کوئی شرط نہیں لگائی، جنرل راحیل شریف کی ملازمت سعودی ریلیف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف کی سعودیہ میں ملازمت کا حالیہ ریلیف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔وزیر خارجہ نے کئی بار ادھار تیل ملنے میں ناکامی کے بعد اس بار ملی کامیابی کو مدینے والے کا کرم قرار دیا اور کہاکہ کئی بار ادھار تیل ملنے میں ناکامی کے بعد اس بار کامیابی ملی۔ سعودی عرب نے ادھار تیل اور تین ارب ڈالر کے بدلے کوئی شرط عائد نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ نواز خاندان اب سعودی شاہی خاندان کے راڈار پر نظر نہیں آتا۔

FOLLOW US