Saturday May 18, 2024

اللہ تعالیٰ نے کپتان کی لاج رکھ لی، عمران خان کے شروع کردہ ’’ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے ‘‘ میں چین کتنی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے؟

اللہ تعالیٰ نے کپتان کی لاج رکھ لی، عمران خان کے شروع کردہ ’’ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے ‘‘ میں چین کتنی سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے؟

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی جانب سے جاری کردہ منصوبے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کو لے کر بڑا تیزی سے کام جاری ہے ، اس منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے عوامی جمہوریہ چین کے ایک بڑے کاروباری گروپ نے 20 بلین ڈالر پاکستان کے ہاؤسنگ شبے میں انوسٹ

کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ جب عمران خان چائنیہ کے دورے پر جائیں گے تو تب یہ معاملات طے کر لیے جائیں گے ۔سینئر صحافی غلام حسین کی عمران خان سے ملاقات، ملاقات میں ہونے والی گفتگو سینئر صحافی نے لیک کر دی ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کرتے ہوئے سینئر صحافی غلام حسین کا کہنا تھا کہ میری عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں صرف نعیم الحق شریک تھے وہ بھی میری رضا مندی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے کہا ہے کہ چوہدری صاحب برا وقت ٹل گیا ہے، جو ملک پر قیامت خیز تباہی اور بربادی کا وقت تھا وہ ٹل چکا ہے۔ جب کہ مہناگئی پر قابو پانے کے لیے بھی کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے ثمرات بہت جلد سمنے آنا شروع ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے بارے میں میری عمران خان سے بڑی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے مجھے کہا کہ میں ملک سے غریبی کے خاتمے کے لیے بات چیت کر رہا ہوں اور بہت جلد غریبوں کے لیے ایک بہت بڑا پیکج لے کر آنا والا ہوں ۔ انکا کہنا تھا کہ جو کہتے ہیں کہ

کرپٹ افراد سے رقم کی ریکوری نہیں کی جا رہی ہے میں انکو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کسی بھی وقت ٹی وی چینلر پر بریکنگ نیوز چل سکتی ہے کہ پاکستانی 60 سے 70 ارب روپیہ ریکور کروا لیا گیا ہے ۔ کیونکہ عمران خان نے ٹیموں کو روانہ کر دیا ہے جو رقم واپس لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں اور پہلی قسط بہت جلد پاکستان پہنچنے والی ہے۔ پاکستان کا جو لوتا ہوا پیسہ باہر پڑا ہے اس میں 2 ملکوں نے پاکستان کے ساتھ حامی بھر لی ہے کہ وہ رقم واپس دینے کے لیے تیار ہیں ۔ اور انکے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس منصوبے کو لے کر بڑا تیزی سے کام جاری ہے ، اس منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے عوامی جمہوریہ چین کے ایک بڑے کاروباری گروپ نے 20 بلین ڈالر پاکستان کے ہاؤسنگ شبے میں انوسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ جب عمران خان چائنیہ کے دورے پر جائیں گے تو تب یہ معاملات طے کر لیے جائیں گے ۔

FOLLOW US