Saturday July 27, 2024

زینب قتل اورزیادتی ۔۔ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلہ کرلیا گی

اسلام آباد(نیوزایجنسی)پاکستان تحریک انصاف نے قصور واقعہ پر جوڈیشل کمیشن کیلئے عدالت سے رجوع کرنے اور سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو بنی گالہ میں تحریک انصاف میڈیا سٹریٹیجک گروپ کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں سوات کے شہدا کیلئے دعائے مغفرت اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا۔اجلاس میں دہشتگردی کے حالیہ بڑھتے ہوئے واقعات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور غور کیا گیا،اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں کی جانے والی ہارس ٹریڈنگ کی شدید مذمت کی گئی اور ہارس ٹریڈنگ میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق قصور واقعہ پر عدالت سے عدالتی کمیشن کیلئے رجوع کیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

FOLLOW US