Sunday November 10, 2024

ایل او سی پر پاکستان اور بھارت کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ، بھارتی کیپٹن سمیت 4 اہلکار ہلاک۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ

لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے جوانوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بھارتی اخبار کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی کیپٹن سمیت 4 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ سے بی جی سیکٹر اور پونچ میں موجود اہلکار ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والے بھارتی اہلکاروں میں 22 سالہ کیپٹن کپل کندو، 28 سالہ سپاہی رام، 22 سالہ سپاہی شبھام سنگھ اور 42 سالہ حوالدار روشن لال شامل ہیں۔ بھارتی وزیر ہنس راج نے

بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے جوانوں کا خون معاف نہیں کریں گے ۔ انہوں نے دھکمی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس کی بھاری قیمت چُکانا ہو گی۔

FOLLOW US