Saturday July 27, 2024

عام انتخابات میں ن لیگ کو پنجاب سے آؤٹ کرنے پر کام شروع کر دیا

مسلم لیگ (ن) کوآئندہ عام انتخابات میں پنجاب سے آؤٹ کرنے کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے کہ کس حلقے میں ن لیگ کو با آسانی شکست دی جا سکتی ہے ۔قومی اخبا ر میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کو شکست دینے کے لئے پیپلز پارٹی اور اور ق لیگ نے کام شروع کر دیا ہے اور یہ دیکھا جا رہا ہے کہ کس حلقے میں ن لیگ کو با آسانی شکست دی

جا سکتی ہے اور کن حلقوں میں سیٹ ایڈجسمنٹ کر کے اس پر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ ق لیگ اس معاملے کے پیش نظر زیادہ سنجیدہ نظر آ رہی ہے ۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 52ایسی نشتوں کو ٹارگٹ کر لیا گیا ہے جن کو ن لیگ کو شکست دینے کے لئے کام شروع ہو چکا ہے اور ان میں کئی ایسی نشتیں ہیں جہاں مسلم لیگ ق کو پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہو سکتی ہے اور کئی حلقے ایسے ہیں جہاں ق لیگ تحریک انصاف یا پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کرئے گی ۔

FOLLOW US