Saturday July 27, 2024

عاصمہ قتل کیس، پختوانخوا پولیس بیان واپس لینے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے ،بہن صفیہ رانی

کوہاٹ میں قتل کی گئی عاصمہ رانی کی بہن صفیہ رانی کا کہنا ہے کہ کے پی کے پولیس بیان واپس لینے کے لئے مجھ پر دباؤ ڈال رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق صفیہ رانی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پولیس کے جانب سے اپنا بیان واپس لینے کے دباؤ ڈالا جا رہا ہے جبکہ خیبر پختوانخوا پولیس تحریک انصاف کے رہنماء کے بھانجے

مجاہد افریدی کی دھمکیوں سے اگاہ تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر زینب کے قاتل اتنی جلدی سے پکڑے جا سکتے ہیں تو عاصمہ کے کیوں نہیں پکڑے جا سکتے ،کے پی کے پولیس مجھ سے جتنی دفعہ بھی ملی انہوں نے مجھ سے یہی کہا ہے کہ پولیس کے کارکردگی کے حوالے سے آپ کوئی بیان نہ دیں اور اپنا پہلا بیان بھی واپس لیں ۔صفیہ رانی نے کہا کہ جب تک میری بہن کے قاتل کو پکڑ کر پھانسی نہیں لگائی جاتی تو میں خاموش نہیں بیٹھوں گی میرا مقصد صرف انصاف کا حصول ہے ۔

FOLLOW US