Saturday July 27, 2024

سینیٹ انتخابات: پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ( ق) کے مذاکرات بے نتیجہ

لاہورمیں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ( ق) کے درمیان ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ رہے، تاہم راہنماﺅں نے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں وفد نے بلاول ہاﺅس لاہور میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف علی

زراری سے ملاقات کی۔ راہنماﺅں نے سینیٹ الیکشن میں اشتراک عمل پر طویل مذاکرات کیے جو بے نتیجہ رہے۔مسلم لیگ (ق )کے وفد میں چودھری پرویز الہی اور طارق بشیر چیمہ شامل تھے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف ، میاں منظوروٹو ، فیصل صالح حیات شریک ہوئے۔ آصف زرداری نے مسلم لیگ(ق) کی قیادت کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا۔

FOLLOW US