کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی جریدے نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی بڑھی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل کم ہورہے ہیں۔ جمعرات کو عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، روپے کی قدر میں کمی سے بھی مہنگائی بڑھی ، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، مہنگائی کی شرح 48ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، درآمدات میں کمی کے اقدامات سے تجارتی خسارہ کم ہونے کا امکان ہے زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل کم ہورہے ہیں
