اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پہلے کی طرح کابینہ اب بھی اپنے فیصلوں پر قائم نہیں رہے گی،جھوٹ اور دروغ گوئی موجودہ حکومت کے طرز عمل کا مرکز و محور بن چکا ہے،اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کیلئے عمران خان نیازی میدیا کیلئے نازی بن رہے ہیں، عمران خان حکومت کو میڈیا کا گلا
گھونٹے نہیں دیں گے،حکمرانوں کی نااہلی ملک کیلئے سنجیدہ مسائل کھڑے کر رہی ہے۔جمعرات کوپیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے فواد چاہدری کی پریس کانفرنس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یقین ہے پہلے کی طرح کابینہ اب بھی اپنے فیصلوں پر قائم نہیں رہے گی۔لگتا ہے کہ حکومت بنا سوچے سمجھے اور غور کئے فیصلے کرتی اور پھر واپس لے لیتی ہے۔بتایا جائے کہ وزیراعظم ہائوس چار ملازموں سے کیسے چلے گا ؟ صاف نظر آ رہا ہے حکومت ملک کے اثاثے لوٹ سیل پر لگانے جا رہی ہے۔حکمرانوں کی نااہلی ملک کیلئے سنجیدہ مسائل کھڑے کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہیوٹرن تو موجودہ حکمران قیادت کی پہچان تھا ہی معاملا اب مزید آگے بڑھ چکا ہے۔جھوٹ اور دروغ گوئی موجودہ حکومت کے طرز عمل کا مرکز و محور بن چکا ہے۔قوم خود مشاہدہ کر رہی ہے کس طرح پونے دو ماہ سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وفاقی وزرا ایک دن اعلان کرتے ہیں، دوسرے دن مکر جاتے ہیں۔حکمران اپنے کرتوت سہی کرنے کے بجائے دوسروں پر الزام عائد کر رہے ہیں۔اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کیلئے عمران خان نیازی میدیا کیلئے نازی بن رہے ہیں۔ہم عمران خان حکومت کو میڈیا کا گلا گھونٹے نہیں دیں گے۔پشاور میں طلبہ پر تشدد پی ٹی آئی کی فسطائی رویے کی نشاندہی کرتا ہے۔
