Tuesday September 16, 2025

عمران خان اپنے ایک اور اتحادی سے کیے گئے وعدے سے مکررہے ہیں لیکن اگر یہ اتحادی پیچھے ہٹ گیا تو کپتان برداشت نہیں کر سکیں گے کیونکہ۔” حامد میر نے ایک ایسا انکشاف کر ڈالا کہ عمران خان بھی چونک جائیں گے

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرملکی صحافی او ر تجزیہ کار حامدمیر نے عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ ایک اور وعدہ خلافی کر رہے ہیں لیکن اس کے نتائج ان کے لئے بہت ہی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ حامدمیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر بلوچستان نیشل پارٹی (مینگل ) کے سربراہ اختر مینگل کی دو ٹویٹس شئیر کیں جن میں اختر مینگل کہتے ہیں”
موجودہ حکومت نے ہماری جماعت کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور یقین دہانی کرائی تھی کے اس کے تمام نکات پر عمل در آمد ہو گا ،تاہم موجودہ حکومت نے بلوچستان کے 60بڑے پراجیکٹس کو روک دیا ہے ۔”
اسی طرح انھوںنے ایک اور ٹویٹ میں کہا
” سعودی عرب ممکنہ طور پر سی پیک اور ریکوڈک منصوبے کا حصہ بن رہے ہیں لیکن اس حوالے سے صوبائی حکومت سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی جو کہ آئین کے آرٹیکل 172کی خلاف ورزی ہے ۔لاپتہ افراد کی تعداد میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے ،افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کے بجائے خوش آمدید کیا جا رہا ہے ۔”
اس پر حامد میر نے اپنا تبصرہ کرتےہوئے کہا ہے کہ ” صر ف دو مہینے پہلے تحریک انصاف اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے ،وزیراعظم کسی بھی اتحادی کی سپورٹ گنوانا برادشت نہیں کر سکتے کیو نکہ ان کی اکثریت بہت ہی کم ہے۔”