Wednesday May 15, 2024

وزیر اعظم نا اہلی کیس۔۔لاہورہائیکورٹ سے بڑا ٖفیصلہ آ گیا

لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نااہلی کیلئے درخواست پر درخواست گزار سے سپریم کورٹ کی عمران خان کی اہلیت سے متعلق مصدقہ فیصلے کی کاپی طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر درخواست گزار کو دلائل دینے کیلئے حکم

دیدیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ انتخابی عذر داری کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے ٹربیونل میں جانا چاہیے تھا۔ جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کیخلاف نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار سے سپریم کورٹ کی عمران خان کی اہلیت سے متعلق مصدقہ فیصلے کی کاپی طلب کر لی۔ عدالت نے حکم دیاکہ آئندہ سماعت پر درخواست گزار درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہاکہ انتخابی عذر داری کیلئے لاہور ہائی کورٹ کے ٹربیونل میں جانا چاہیے تھا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان کو نااہل قرار دینے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دی گئی۔ دائر درخواست میں وزیر اعظم ‘ چیئرمین پیمرا ‘ الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ٹیریان سے متعلق عمران خان قوم کے سامنے جھوٹ بول کر صادق اور امین نہیں رہے۔

FOLLOW US