Wednesday May 15, 2024

بشریٰ بی بی اور ریحام خان میں کیا چیز مشترکہ نکلی؟پہلے انٹرویو کے بعد ہی ایسا انکشا ف کہ خو د عمران خان حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بشریٰ بی بی اور ریحام خان میں کیا چیز مشترکہ نکلی؟پہلے انٹرویو کے بعد ہی ایسا انکشا ف کہ خو د عمران خان حیران رہ جائیں گے .. سینئر صحافی و اینکر پرسن مہر بخاری کا کہنا ہے کہ اپنے شوہر کے معاملے میں بشریٰ بی بی بھی ریحام خان کی طرح لگتی ہیں۔خاتون اول بشریٰ بی بی کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کی شب نجی ٹی وی

کو انٹرویو دیا گیا جس میں انہوں نے عمران خان کی سادگی کی بہت زیادہ تعریف کی اور کہا کہ نہ تو عمران خان کو کپڑوں سے کوئی غرض ہے اور نہ ہی کھانے میں نقص نکالتے ہیں۔بشریٰ بی بی کی جانب سے اپنے شوہر کی تعریف کیے جانے پر اینکر پرسن مہر بخاری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ” بشریٰ بی بی بھی اپنے شوہر عمران خان کی تعریف کرنے کے معاملے میں بالکل ریحام خان جیسی لگتی ہیں“۔مہر بخاری نے کہا کہ ریحام خان نے بھی انہی الفاظ میں عمران خان کی تعریف کی جن میں بشریٰ بی بی کر رہی ہیں” بے لوث، سادگی کا استعارہ، عمران خان ایک لیڈر ہے سیاستدان نہیں“۔ مہر بخاری نے مزید کہا کہ ریحام اور بشریٰ کی جانب سے عمران خان کے بارے میں ایک ہی بات کہی گئی جس سے لگتا ہے کہ یہ باتیں سچ ہی ہوں گی ۔محمد اشرف نامی ٹوئٹر صارف نے ریحام خان اور بشریٰ بی بی کا موازنہ کرنے پر اعتراض اٹھایا تو مہر بخاری نے واضح کیا کہ انہوں نے دونوں خواتین کا موازنہ ہر گز نہیں کیا بلکہ انہوں نے ان کی باتوں کا موازنہ کیا ہے ، اور دونوں نے عمران خان کی شخصیت کے بارے میں ایک ہی بات کہی ہے۔

FOLLOW US