Wednesday May 15, 2024

قومی اسمبلی میں نازیبا الفاظ کا استعمال فواد چوہدری کو مہنگا پڑ گیا , اپنی ہی جماعت نے ساتھ چھوڑ دیا۔۔بڑی پابندی لگنے کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن نے سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی ایوان بالا میں داخلے پر ایک ماہ کی پابندی کا مطالبہ کردیا ہے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ جو زبان وفاقی وزیر نے کل قومی اسمبلی میں استعمال کی وہ کوئی نجی محفل میں بھی استعمال نہیں کرتا،ن لیگی سینیٹر نےایوان سے

استفسار کیا کہ مدینہ کی ریاست میں کیا وزرا کا یہ رویہ تھا ؟پی ٹی آئی وزراء گالی گلوچ پر اتر آئے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان سے مشاہد اللہ خان کی دل آزاری ہوئی ہے ،ہم ان کے ساتھ ہیں ،واضح رہے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی اسمبلی میں اپوزیشن رہنماؤں کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

FOLLOW US