Wednesday May 15, 2024

خاتون اول ہفتے میں کتنے دن روزہ رکھتی ہیں؟خود ہی وجہ بھی بتا دی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) خاتون اول بشریٰ بی بی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اللہ سبحان و تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے ہر پیر کے دن روزہ رکھتی ہیں۔نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ مجھے عبادت کرنے کا بہت شوق ہے اس لئے میں ہر پیر کے دن روزہ رکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ درود شریف سے بڑی کوئی عبادت نہیں اور جب عمران

خان میرے پاس آئے تو انہیں بھی یہی کہا کہ درود شریف پڑھا کریں، کوئی آپ کو جھکا نہیں سکے گا۔بشریٰ بی بی نے پردا کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا اور میرے رب کا معاملہ ہے اور مخلوق کا اس کیساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے، کوئی میرے اٹھنے بیٹھنے، بولنے پر تنقید کرے مگر پردے پر تنقید نہیں کرنی چاہئے۔ دین محمد ﷺ میں پردے کا حکم دیا گیا ہے، پردے کا مذاق اڑانے والے لوگ دین کا مذاق اڑا رہے ہیں؟

FOLLOW US