Monday April 29, 2024

مسلم لیگ (ن)کا تحریک انصاف پر بڑا وار سابق خاتون وزیر سائرہ افضل تارڑ نے جیتنے والے پی ٹی آئی رہنما کو جھٹکا دے ڈالا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن ٹربیونل نے این اے 87 سے رکن قومی اسمبلی شوکت علی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس مامون الرشیدنے سائرہ افضل تاڑر کی ایم این اے شوکت علی کی نااہلی کیلئے درخواست پرسماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ریٹرننگ افسرنے فارم 45فراہم نہیں کیا۔الیکشن ٹربیونل نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے شوکت علی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں این اے 87 سے شوکت علی نے سائرہ افضل تارڑ کو8500 ووٹوں سے شکست دی تھی۔

FOLLOW US