Sunday April 28, 2024

سکول میں سلنڈر پھٹنے سے کئی معصوم جانیں چلی گئیں پنجاب میں پیش آئے واقعے نے ہر ایک کو اشکبار کر دیا

مظفر گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک)مظفر گڑھ میں سکول وین کا گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجہ میں ہو نے والی آ تشز دگی سے 2بچے جا ں بحق جبکہ 10زخمی ہو گئے ، گی سلنڈر پھٹنے سے سکول وین مکمل طور پر جل گئی، 10 زخمی بچوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطا بق جمعرات کو مظفر گڑھ میں سکول وین کا گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس میں دو بچے جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں آگ پر قابو پایا جبکہ ایمبیولینسوں کے
ذریعے زخمی بچوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق بچوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے لیکن جھلسنے سے 5 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔وزیرِاعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سکول وین میں آتشزدگی کے باعث بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او مظفر گڑھ سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعہ میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا ہے۔

FOLLOW US