اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ خورشید شاہ نے تین روز میں 80افراد ریڈیو پاکستان میں بھرتی کئے‘ من پسند بھرتیوں سے ریڈیو پاکستان پر 7کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا‘ حکومت سالانہ پانچ ارب روپے ریڈیو پاکستان میں ڈبو رہی ہے‘ پیپلز پارٹی نے ریڈیو پاکستان سمیت تمام ادارے تباہ کئے۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے
اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پیپلز پارتی نے ریڈیو پاکستان سمیت تمام قومی ادارے تباہ کئے۔ پیپلز پارٹی نے ہر ادارے میں منظور نظر افراد بھرتی کئے۔ خورشید شاہ نے تین روز میں 80افراد ریڈیو پاکستان میں بھرتی کئے۔ من پسند بھرتیوں سے ریڈیو پاکستان پر سات کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا۔ حکومت سالانہ پانچ ارب روپے ریڈیو پاکستان میں ڈبو رہی ہے۔
