Monday April 29, 2024

وزیر اعظم ہائوس کی دو بھینسیں کس نے خریدیں؟ جان کر نوازشریف کا خون کھول اٹھے گا بھینسوں کی قیمت کیا لگائی گئی، خریداروں اور عملےمیں کیا بحث ہوئی ایسا انکشاف جسے سن کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیںگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم ہا ئوس میں موجود قیمتی گاڑیوں کے بعد 8 بھینسیں بھی نیلام کردی گئیں جس میں سے 2 بھینسیں مسلم لیگ (ن)ے کارکنان نے خریدیں۔تفصیلات کے مطا بق تحریک انصاف نے کفایت شعاری مہم کے تحت غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے پہلے مرحلے میں لگژری اور عام گاڑیوں کی
نیلامی کی گئی اور دوسرے مرحلے میں آج 8 بھینسوں کو نیلام کیا گیا۔وزیراعظم ہا ئوس میں نیلام کی گئیں 3 بھینسیں، 4 کٹیاں اور ایک کٹا 23 لاکھ 2 ہزار روپے میں فروخت کیا گیا اور خریداروں سے نقد رقم وصول کر کے انہیں بھینسیں حوالے کردی گئیں۔اس سے قبل بھینسوں کو نیلامی کے دوران خریداروں اور وزیراعظم ہا ئوس کے عملے کے درمیان بولی پر نوک جھوک بھی ہوئی۔خریداروں نے شکوہ کیا کہ بھینسوں کی اتنی قیمت نہیں جتنی لگائی جارہی ہے جس پر وزیراعظم ہا ئوس کے عملے نے کہا یہ اوپن بولی ہے جس نے بھینسیں لینی ہیں لے ورنہ واپس چلا جائے، خریدار کو نقد رقم بھی ادا کرنا ہوگی۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق کا 11 ستمبر کو اپنے ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاس میں موجود 8 بھینسیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے رکھی تھیں جنہیں نیلام کیا جائے گا

FOLLOW US